Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا، امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ

‘امریکی اور اتحادی افواج نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے’

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام، قیادت اور دفاعی صنعتی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کوانٹیکو میں امریکی فوجی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج نے ایران کے دفاعی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی روایتی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کو بھی متاثر کیا گیا۔ امریکی فوجی کارروائیوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ کارروائیوں کے دوران ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں، دفاعی نظام، فوجی قیادت اور دفاعی صنعت کو نقصان پہنچا تاہم امریکی دعووؤں کے باوجود ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رہنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں پینٹاگون میں کی جانے والی تنظیمی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ امریکی فوج میں جنرلز اور ایڈمرلز کے عہدوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ محکمہ دفاع کی توجہ فوجی کارروائی کی صلاحیت، جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق امریکی فوج کو ازسرنو منظم کرنے پر مرکوز ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version