واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دی گئی امریکی صدر کی استقبالیہ ضیافت کے دوران ہوئی۔
جاری کردہ تصاویر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے مختلف لمحات کی جھلکیاں شامل ہیں۔




















