ایران نے حوثیوں کی جانب سے خلیجی ممالک کے خلاف کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لیے سیاسی رابطوں اور مذاکرات پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حوثیوں کی حالیہ کارروائیوں سے متعلق ایرانی مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل حملوں اور جنگ کے تسلسل کے بجائے سیاسی رابطوں اور بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں حوثیوں کی کارروائیوں کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق ایران نے حوثیوں کے ساتھ سیاسی طور پر رابطے کی تجویز دی ہے جبکہ تہران نے حوثیوں اور عراقی ملیشیاؤں سے فاصلہ اختیار کیا ہے۔
اسحاق ڈار مزید کہنا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی معاملے کو حل کرنے کے خواہاں ہیں تاہم یہ تجویز فی الحال کوئی باقاعدہ تحریری پیشکش نہیں بلکہ سیاسی رابطے کے امکان کے طور پر سامنے آئی ہے۔
