سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل حملے میں پاکستانی شہری کی جان چلی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 11 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے باعث ایئرپورٹ کو بھی مادی نقصان پہنچا ہے۔ نقصان کی نوعیت اور اس کی مالیت کا تعین کرنے کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
