Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی اتحادی افواج نے مدینہ منورہ پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام بنا دیا

میزائل کہاں سے داغا گیا اور اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا، اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

سعودی عرب کے مغربی علاقے مدینہ کے اوپر سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے کروز میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا۔

اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں میزائل تباہ کرنے کی تصدیق کی، تاہم میزائل کہاں سے داغا گیا اور اس کا ممکنہ ہدف کیا تھا، اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ واقعہ سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافے کے دوران پیش آیا ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل اتحاد نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک ڈرون بھی تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ایک روز پہلے ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل بھی فضا میں تباہ کردیا گیا تھا۔

اتحاد نے اس سے قبل حوثیوں پر 29 ستمبر کو مدینہ میں طیبہ بجلی کی تقسیم کے اسٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ اس حملے میں ایک ٹرانسفارمر بند ہوگیا تھا، تاہم بجلی کی فراہمی کا نظام متاثر نہیں ہوا۔ مذکورہ اسٹیشن مسجد نبوی ﷺ کو بھی بجلی فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب 2015 سے یمن کی حکومت کی حمایت میں حوثیوں کے خلاف فوجی اتحاد کی قیادت کررہا ہے، جبکہ حوثی گروپ 2014 سے یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت متعدد علاقوں پر قابض ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version