Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکاری، کرغزستان کا بھی یورپی یونین کو دوٹوک جواب

یورپی ممالک نےافغان شہریوں کے حوالے سے اپنی امیگریشن پالیسیاں مزید سخت کردی ہیں، افغان میڈیا

دنیا بھرمیں مقیم افغان باشندے میزبان ممالک کے لیے مسلسل سیکیورٹی اورانتظامی چیلنج بنتے جارہے ہیں۔

افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق کرغزستان نے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کے بدلے اپنے شہریوں کو یورپ بھیجنے کی تجویزمسترد کردی۔

افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق کرغز وزیرخارجہ نے بتایا کہ بشکیک نے یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویزکی سختی سے مخالفت کی۔

افغان میڈیا کے مطابق یورپی ممالک نےافغان شہریوں کے حوالے سے اپنی امیگریشن پالیسیاں مزید سخت کردی ہیں۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق قابض طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں اور دہشتگردانہ سوچ نے افغان باشندوں کے لیے اپنے ملک سمیت بیرونِ ملک بھی مشکلات اورعدم قبولیت میں اضافہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version