Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی کارروائیاں تیز؛ متعدد طالبان اہلکار ہلاک

افغان طالبان کی پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی کارروائیاں تیز کردی گئی ہے جس کے پیش نظر مختلف صوبوں میں حملوں کے دوران متعدد طالبان اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں نے ہرات، پنجشیر اور قندھار میں اہم تنصیبات اور اہلکاروں پر ٹارگٹڈ حملوں کے دعوے کیے۔

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق ہرات شہر میں طالبان کی پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ پنجشیر میں مزاحمتی کارروائی کے دوران 3 طالبان اہلکار ہلاک جبکہ تلاشی کے دوران ایک اور اہلکار بھی مارا گیا۔

جنرل سمیع سادات کی سربراہی میں سرگرم افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر رحیم اللہ روحانی سمیت 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

احمد مسعود کی سربراہی میں کام کرنے والے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے مطابق پنجشیر کے ضلع رُخہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایک طالبان اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version