Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریاض کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحادی فوج کا دعویٰ

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے

سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتے کی علی الصبح دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطاب، ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں ہفتے کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ خطرے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے ابتدائی انتباہی نظام بھی فعال کیا تاہم حکام کی جانب سے میزائل کو روکنے کے دعوے کے باوجود دھماکوں کی وجوہات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version