Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘! پاکستانی خلا باز چین کے شینژو-24 مشن کا حصہ بننے کو تیار

شینژو-24 خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں موزوں وقت پر خلا میں روانہ کیا جائے گا

خلائی تاریخ میں نیا باب رقم ہوگا، پاکستانی خلا باز چین کے شینژو-24 مشن کا حصہ بننے کو تیار ہے۔

چین کی انسانی خلائی پرواز کے ادارے کے مطابق شینژو-24 (Shenzhou-24) خلائی جہاز کو مستقبل قریب میں موزوں وقت پر خلا میں روانہ کیا جائے گا جس میں ایک پاکستانی خلا باز بھی بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ شرکت کرے گا۔

یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ کا پہلا مشن ہوگا جس میں کسی غیر ملکی خلا باز کو شامل کیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی اور خلائی تعاون کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

شینژو-24 مشن میں پاکستانی خلا باز کی شمولیت کے ساتھ پاکستان کی خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے کی امید ہے۔

علامہ اقبال کا مشہور شعر ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ اب محض ایک شاعرانہ تصور نہیں رہے گا بلکہ پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی کے ساتھ سائنسی حقیقت کا روپ اختیار کرنے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version