کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے درخشاں اور بارکھان میں کامیاب آپریشنز کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پہلی کارروائی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں خفیہ اطلاع پر کی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے بارکھان میں انیٹلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔















