پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔
اداکارہ کو پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میں بہترین اداکاری پر دوسرے بین الاقوامی یوریشین فلم ایوارڈز ’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘ میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ماسکو میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر اعزازات دیے گئے جہاں پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بھی عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔
View this post on Instagram
رواں سال اس بین الاقوامی فلمی مقابلے میں پاکستان کی دو فلمیں ’میرا لیاری‘ اور ’ویلکم ٹو پنجاب‘ نامزد ہوئی تھیں جنہوں نے پاکستانی سنیما کی نمائندگی کی۔
فلم ’میرا لیاری‘ میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں کی سرگرمیوں، مقامی روایات اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات کو کہانی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دنانیر مبین کے اس بین الاقوامی اعزاز کو پاکستانی فنکاروں اور فلم انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔















