آئی ایس پی آر نے سعودیہ کے قومی دن پر خصوصی نغمہ “ایک دوجے کے دل و جان” جاری کردیا، جس میں پاک سعودی لازوال رشتے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ خوبصورت دھن کے ساتھ اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پاک سعودی دوستی اور برادرانہ تعلقات کا پیغام پیش کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نئے نغمے میں پاکستان سعودی دوستی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
“ایک دوجے کے دل و جان” کی دھن میں پاک سعودی دوستی، امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کا پیغام شامل ہے۔
نیا آئی ایس پی آر نغمہ پاک سرزمین سے ارض حرم تک مضبوط برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے۔
















