Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے کمی کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا اور یہ قیمتیں ایک روز کے لیے نافذ رہیں گی۔

متعلقہ خبریں