شہرقائد میں دو روز قبل ماہ ستمبر میں آٹھ سال بعد گرم ترین دن ریکارڈ کیاگیا تھا تاہم آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج مطلع صاف جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم شہر میں آئندہ ہفتے تک بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہے۔



















