لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیل سکے گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی انکار کردیا تھا تاہم ٹیم کے کھلاڑی تاحال دبئی میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ نہ ملنے کے باعث پاکستان چیمپئنز بنگلا دیش کے خلاف میدان میں نہیں اتر سکے گی۔
