شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے اور علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



















