Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے عرس مبارک کی تقریبات کا آج آخری روز

ملتان میں برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے 782ویں 3 روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ و گدی نشین درگاہ عالیہ شاہ محمود قریشی عرس مبارک کے آخری روز اختتامی دعا کروائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عرس مبارک کی تقریبات مختصر کی گئی تھیں اور کورونا کے پیش نظر ہی اس بار قومی زکریا کانفرنس منعقد نہیں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کچھ دیر بعد دربار پر پہنچیں گے۔

 یاد رہے کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا،  آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے، آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔

حضرت خواجہ بہاؤالدین زکريا ملتانی رحمتہ اللہ علیہہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں، حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

متعلقہ خبریں