Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم دوست اقدامات کئے ہیں، خالد احمد بٹ

امیر جماعت جنوبی لاہور خالد احمد بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم دوست اقدامات کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور امیر جماعت جنوبی لاہور خالد احمد بٹ  کا سرکاری سکولز کے بیس ہزار طلبہ کیلئے KN95 ماسکس کا تحفہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم دوست اقدامات کئے ہیں اور سرکاری سکولز کے طلباء کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے ہیں۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سرکاری سکولز میں زیر تعلیم یتیم طلباء کیلئے سکالرشپ کا بھی بندوبست کیا ہے ۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے کوشش کر رہے ہیں کوئی بچہ وسائل کی عدم دستیابی پر تعلیم سے محروم نا رہ جائے ۔

قاسم ساہی کا کہنا تھا کہ احتیاط کے ساتھ بچوں کو اسکول بھیجیں ۔

قاسم ساہی کا کہنا تھا کہ پندرہ سال تک کے بچوں کو بھی ویکسین لگنا شروع ہو گئی ہے تو بچوں کو ویکیسن لازمی کرائیں ۔

واضح ہرے تقریب رونمائی میں امیر جماعت جنوبی لاہور خالد احمد بٹ نے شرکت کی تھی۔