Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرشریف اور ان کی فیملی کو امریکا کے ویزے جاری

سندھ حکومت کے ترجمان اورایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہناہے کہ لیجنڈ اداکار اورکنگ آف کامیڈی عمرشریف اور ان کی فیملی کوامریکا کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمرشریف اور ان کی فیملی کو ویزے جاری کرنے کی خوشخبری دیتے ہوئے  امریکی قونصلیٹ سے اظہار تشکربھی کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس بھی کل تک کراچی پہنچ جائے گی، کچھ دیر میں عمر شریف اور ان کے اہل خانہ کو پاسپورٹ مل جائیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ویزے آئیں گے، عمرشریف 24 سے 36 گھنٹوں میں امریکا کا سفر کرسکیں گے۔

آرٹس کونسل کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جواد عمر شریف کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔

واضح رہےکہ ماضی کی فلم اسٹار ریما خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب، عمر شریف کو امریکا لانے اور یہاں علاج معالجے کی سہولتیں دینے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر عمر شریف کے نام ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مزاح نگاروں میں ہوتا ہے، بلاشبہ وہ ہر دور کے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

اداکارہ ریما نے لکھا کہ آج یہ جان کر پریشان ہوں کہ وہ اپنی شدید بیماری کی وجہ سے درد اور تکلیف میں ہیں۔

ریما نے مزید لکھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جو عمر شریف کو علاج معالجے کیلئے امریکا لانے کے لیے کوشاں ہیں۔