Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے۔
این سی اوسی کی جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید 1 ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران52 ہزار635کورونا ٹیسٹ کیےگئے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 45 ہزار 127 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2377 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار 566 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47832 ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں