Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق

خیبر پختونخوا میں روان سال ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے خاتون جاں بحق ہوگیئں،ہاکت ایبٹ آباد میں ہوئی جبکہ خاتوں کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پشاورمیں 41،نوشہرہ میں 41 ، بونیرمیں 12 مردان میں 37 ، خیبر اور صوابی میں 8,8 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 178 افراد میں ڈینگی کے کیسز سامنے آئے،جس کے بعد پشاور کے 12علاقے ڈینگی کیلئے ہاٹ سپاٹ قراردے دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں