Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ سمندر سے ملنے والی اس پراسرار مخلوق کا نام جانتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر ایک گہرے سمندر سے ملنے والی پراسرار مخلوق کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ سمندر ان عجائبات میں سے ایک ہے جو ابھی تک وسیع پیمانے پر دریافت نہیں ہوا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ بہت سی نامعلوم مخلوقات پانی کی گہرائی میں رہتی ہیں جن کے بارے میں شاید ہم نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیشے نما کیڑے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کیڑے کو کیسٹیسوما (Cystisoma)  کہا جاتا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/836859/

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی کپیشن میں بتایا گیا کہ کیسٹوما جھینگے کی نسل کا ایک جانور ہے۔

کیسٹوما جھینگے سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کے درمیان رہتا ہے، اس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف اس کی آنکھیں رنگین ہیں اور  اس میں نارنجی انڈوں سے بھرا ہوا بیگ موجود ہے۔

یہ ویڈیو کچھ سال قبل  ٹویٹر پرشیئر کی گئی تھی جو اب ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر منفرد نسل کے جانور، پرندے اور کیڑوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں