Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 آپ کے لئے کیسا رہے گا؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ 2023 آپ کے لئے کیسا رہے گا۔

برج حمل

تمام برج میں پہلے نمبر پر موجود حمل سے متعلق ماہرین نے بتایا کہ یہ افراد سال کے آغاز  پر کچھ غیر یقینی صوتحال اور الجھنوں کا شکار رہ سکتے ہیں لیکن سال کے وسط کے بعد سے کامیابی ان کا مقدر بن سکتی ہے پھر چاہے وہ نوکری ہو یا کاروبار۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ضرورت ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی نوکری پر خاص توجہ دیں، آگے چیزیں ان کے حق میں ہوسکتی ہیں۔

صفات برج الحمل وما أحجاره الكريمة | البوابة

جہاں تک لوگوں سے تعلقات کی بات ہے تو کوشش کریں سال کے آغاز پر کسی قسم کی بحث میں نا پڑیں، ہوسکتا ہے وہ افراد جو شادی کے منتظر ہیں، اس سال کسی بندھن میں بندھ جائیں۔

ان افراد کو اگست 2023 تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ستمبر اور اکتوبر ان افراد کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔

برج ثور

فروری اور اکتوبر ان افراد کے لیے سب سے اچھے مہینے ہوں گے، 2023 کا آغاز ان کے لیے اچھا رہے گاْ

ہوسکتا ہے دو تین ماہ بعد کچھ مالی مسائل کا سامنا ہو لیکن یہ بھی وقتی ہوگا۔

نشانه زودیاک ثور (گاو) صفات و خصوصیات - فال بگیر

اگر آپ بیرون ملک رہائش اختیار کرنا چاہتے ہیں تو قوی امکانات ہیں کہ ایسا ممکن ہوجائے۔

آپ لوگوں کو اپریل کے بعد اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج جوزا

جیمینائی کے لوگوں کے لیے یہ سال بہت اچھا رہنے کے آثار نمایاں ہیں، زندگی کے اہم مسائل اس سال حل ہوجائیں گے، آپ اپنا کام انجوائے کریں گے اور مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔

gemini horoscope symbol in twelve zodiac constellation. a flat line zodiac icons isolated on black background. astrology and mythology collection in vector. 4586678 Vector Art at Vecteezy

یہ بھی امکانات ہیں کہ آپ کی فیملی میں کسی کی شادی ہو، ہوسکتا ہے جنوری میں صحت سے متعلق کچھ مسائل ہوں لیکن فروری کے بعد پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

فروری، مارچ، اپریل اور نومبر آپ کے لیے سال کے بہترین مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔

برج سرطان

سرطان کے لیے بھی یہ سال بہترین ہوگا، اس میں آپ کے کیرئیر میں کامیابی کے حوالے سے واضح آثار ہیں، جہاں تک رشتوں کی بات ہے، ہوسکتا ہے آپ کے قریبی تعلقات تھوڑے پریشان کن رہیں۔

undefined

اگر آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں تو اکتوبر کے بعد خوشی سے کیجیے، اکتوبر سے قبل صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا جب کہ نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے رہیں گے۔

برج اسد

برج اسد والے افراد کو اس سال متعدد مواقع ملنے کے امکانات ہیں، مالی حساب سے جون بہترین مہینہ ثابت ہونے والا ہے۔

Leo, tanda Astrologi, Signo Zodiac Horoscope, leo, teks, merek dagang png | PNGEgg

ہوسکتا ہے اس سال آپ معدے کے مسائل کا سامنا کریں، اکتوبر کے بعد سے صحت میں بہتری کی امید ہے۔ جون اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔

برج سنبلہ

ان  کو سال کے وسط میں مالی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے دیکھ بھال کر پیسے خرچ کریں، 17 جنوری کے بعد سے فیملی سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ اپنے پیاروں کے لیے انا ایک طرف رکھیں۔

Printable Virgo Zodiac Sign - Print Virgo Symbol | Astrology virgo, Virgo symbol, Virgo pictures

اس سال کوشش کریں زیادہ ایڈوینچر نا کریں اور دیکھ کر گاڑی ڈرائیو کریں، فروری اور مارچ سال کے بہترین مہینے ثابت ہوسکتے ہیں۔

برج میزان

جنوری کی 17 تاریخ کے بعد سے آپ کے لیے کئی مواقع کھلیں گے، اکتوبر کے بعد سے آپ کی قسمت کے ستارے روشن ہوں گے، آپ جس چیز کا بھی انتخاب کریں گے وہ آپ کے لیے اچھی ثابت ہونے کا امکانات ہیں۔

Libra Zodiac Sign Instant Download SVG PNG EPS Dxf Jpg - Etsy New Zealand

اپریل 22 کے بعد سے شادی کے بھی آثار ہیں، نومبر اور دسمبر سال کے سب سے زیادہ اچھے مہینے ثابت ہوں گے۔

برج عقرب

آپ لوگوں کے لیے اکتوبر اور نومبر بہترین مہینے ثابت ہوں گے، اگر کوئی مقابلے کا امتحان دینے کا ارادہ ہے تو فوراً اسے تکمیل تک پہنچائیں کیونکہ کامیابی کے آثار ہیں۔

undefined

اس سال آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

برج قوس

سال 2023 آپ کے لیے خوشیوں کا سال ہوگا، مئی اور اکتوبر اچھے مہینے ہوں گے۔

8 Negative Traits of a Sagittarius You Should Be Aware of | PINKVILLA

صحت کے حوالے سے آپ کو ہاضمے کے مسئلوں کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا ورزش اور کھانے پر دھیان دیں، اس سال کامیابیاں ملنے کے واضح امکانات ہیں۔

برج جدی

ہوسکتا ہے مئی 2023 میں آپ لوگوں کو آفس میں پروموشن ملے، آپ لوگوں کو ماہرین کا مشورہ ہے کہ سال کے وسط کے بعد سے نوکری تبدیل کرنے کا سوچیے گا بھی مت۔

undefined

صحت کے حوالے سے محتاط رہیں، نومبر اور دسمبر سال کے بہترین مہینے ہوں گے۔

برج دلو

برج دلو کے افراد کے لیے سال 2023 کا آغاز مثبت ثابت ہوگا، مارچ اور اپریل مالی لحاظ سے اچھے مہینے ہوں گے۔ ستمبر میں آپ کی ترقی کے واضح امکانات ہیں، نومبر اور دسمبر میں کام کے حوالے سے، آپ بہت زیادہ دباؤ میں ہوں گے اور مالی حالات سے نمٹنے پر توجہ دے رہے ہوں گے۔

undefined

نجی تعلقات جنوری اور فروری میں بہتر ہونے کے امکانات ہیں، آنکھوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا خاص خیال رکھیں۔

دلو کے لیے مئی اور ستمبر بہترین مہینے ہوں گے۔

برج حوت

ان کے لیے مئی اور ستمبراچھے مہینے رہیں گے، اس کے علاوہ حوت والوں کے لیے ضروری ہے کہ احتیاط برتیں، شروع کا سال اچھا ثابت ہوگا۔

برج الحوت : أهم المميزات والعيوب بين الرجل والمرأة – مجلة عروس

حوت کے افراد کو اس سال نیندکے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے لہٰذا خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں