Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کچھ افراد کے چہروں پر ڈمپل کیوں ہوتے ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کچھ کچھ افراد کے چہروں پر ڈمپل کیوں ہوتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 37 فیصد افراد کے گالوں پر ڈمپل دریافت ہوئے۔

ماہرین کے خیال میں چہرے کا ایک مسل zygomaticus major اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Why Do Babies Have Dimples (Other Than To Make Them Super-Cute)?

یہ مسل چہروں کے تاثرات کے لیے اہم ہوتا ہے اور اس کی مدد سے ہی ہم مسکراہٹ کے دوران منہ کے کونوں کو اوپر اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگوں کی ٹھوڑی پر ڈمپل کیوں ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

ڈمپل سے محروم افراد میں یہ مسل گالوں کی ایک ہڈی zygomatic bone کی شکل میں آغاز کرتا ہے اور پھر نیچے کی جانب ڈھلک کر منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے۔

Why do some people have one dimple on their cheeks? - Quora

ڈمپل والے چہروں پر یہ مسل ممکنہ طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہوکر نیچے کی جانب ڈھلکتا ہے۔

ایک حصہ منہ کے کونوں سے جڑ جاتا ہے جبکہ دوسرا منہ کے کونے کے نیچے والے حصے سے منسلک ہوجاتا ہے جبکہ اوپر موجود جلد سے بھی جڑا ہوتا ہے۔

Cheek Dimples Images – Browse 1,459 Stock Photos, Vectors, and Video |  Adobe Stock

مسلز کی اس تقسیم کے نتیجے میں مسکراتے ہوئے گالوں پر ڈمپل نمایاں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گالوں پر موجود ڈمپل صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتے۔

کچھ افراد کے ڈمپل زندگی بھر ایک جیسے رہتے ہیں مگر کچھ افراد کے ڈمپل وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں