فرنٹ پہیوں کے بغیر ٹرک چلانے والا ڈرائیور سوشل میڈیا پر مقبول سوشل میڈیا پر ایک ایسے ٹرک کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو فرنٹ پہیوں کے بغیر ہی چل رہا ہے۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈرائیور کو ٹرک کے اگلے دو پہیوں کے بغیر ٹرک چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
فرنٹ پہیوں کے بغیر ٹرک چلانے والے ڈرائیور سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
:مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/popular/2023/01/760757/
ایک صارف نے اس ویڈیو پر مزاح پر مبنی کمنٹ کرتے ہوئے ڈرائیور سے سوال کیا کہ یہ تو بتا دیں کے آخر ٹرک موڑے گے کیسے؟ کیونکہ مجھے رات بھر یہ سوچ سوچ کر نیند نہیں آئے گی۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ یہ ڈرائیور کا ٹیلنٹ ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نت نئے ٹیلنٹ پر مبنی ویڈیوز صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر ہی لیتی ہیں۔




















