وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی ہماری معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کیویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی ہماری معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کر سکتی ہے ،ایسا کرنے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
Development of IT sector can place our economy on solid footings. For this to happen, IT industry needs to be supported. Today I have constituted a committee of industry leaders to resolve hurdles. Target of increasing IT exports to $15 billion in 3 years is very much achievable
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 5, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج انہوں نے اس شعبہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےانڈسٹری سے وابستہ رہنمائوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، آئی ٹی کی برآمدات کو 3 سالوں میں 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف بہت زیادہ قابل حصول ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں چین کے سفیر نان رونگ کے چین کی جانب سے اس کی اینٹی پیڈیمک پالیسیوں کو مزید بہتربنانے کے لئے نئے اقدامات کے اعلان کے حوالے سے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وبائی امراض اور قدرتی آفات جیسی تباہیوں کو ترقی اور عوام سے عوام کی سطح کے تعلقات کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
In an era of pandemics and natural disasters, the world should learn to adapt to new ground realities. We can’t allow these catastrophes to affect our development & people-to-people bonds. https://t.co/fdU98R24Lx
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 5, 2023


















