Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بس ڈرائیور نے بے گھر بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر ہر آ نکھ نم ہو جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے گھربچے روڈ پر موجود ہے اتنے میں ایک بس ڈرائیور   کو اپنی بس میں سے ہی کچھ بچوں میں اسنیکس تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کیرالہ کی ہے جہاں ایک بس ڈرائیور نے ننھے بچوں کے چہروں پر لمحے بھرمیں مسکراہٹ بکھیردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ روزسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ بے گھر بچے  ایک اسٹور کے باہر لگی ٹی وی اسکرین کو بڑے مزے سے دیکھنے میں مشغول ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ اسٹور انچارج نے بے گھر بچوں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پرایک وقت مقرر کردیا جس میں بچوں کے پسند کے کارٹون لگے گے تاکہ بچے اسے دیکھ کر خوشی محسوس کر سکے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/536902/

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے گئے ساتھ میں اسٹور کے مالک کی تعریف بھی کی گئی جس نے ان بے گھر بچوں کو وہاں سے بھگانے کے بجائے ان کی خوشیوں کا خیال ررکھا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی لوگ خوش تو کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں