Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار 8 قدرتی طریقے

اچھی صحت کا تعلق بہتر نظام انہضام سے ہے آپ کا ہاضمہ جتنا بہتر ہوگا غذائی اجزاء اتنی ہی تیزی سے ہضم ہوکر جسم کا حصہ بنے گےاگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا آنتوں کی صحت کا تعلق آپ کی مجموعی صحت سے ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب دنیا بھر میں آنتوں کی صحت کو سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے آنتوں میں مختلف اقسام کے مائکروبیوم یعنی بیکٹیریا پائے جاتے ہیں ان سے بہت سے فائدہ مند ہوتے ہیں جبکہ کچھ نہیں بھی ہوتے، اچھے اور فائدہ مند بیکٹیریا کی افزائش کو بڑھانے کے لیے ماہرین مختلف باتوں اور عادات کو اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یہاں پر آنتوں کی صحت کو بہتربنانے اور نظام انہضام کے افعال کو درست رکھنے کے لیے 8 قدرتی طریقے پیش کئے جارہے ہیں جو آپ کے لیے یقیناً فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

آنتوں کی صحت کے لیے بہترین عادات

زیادہ سبزیاں کھائیں

اپنی غذا میں تمام رنگ اور اقسام کی سبزیوں کو شامل کرنا نہایت ضرروی ہے تاکہ ہاضمہ درست انداز میں اپنے افعال انجام دے سکے۔

اینٹی بایوٹکس سے پرہیز کریں

اینٹی بایوٹکس لینے سے حد درجہ گریز کریں کیونکہ یہ اچھے بیکٹریاں کو ختم کر دیتی ہیں اس طرح آنتوں کا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔

فائبر

ایسی غذائیں جو فائبر سے بھرپور ہوں انہیں اپنی غذا میں شامل رکھیں فائبر آنتوں کی حرکت میں مددفراہم کرتا ہے اس طرح آپ قبض سے بچے رہتے ہیں۔

مختلف غذاؤں کو خوراک میں شامل کریں

روزانہ ایک ہی طرح کی غذا کھانے کے بجائے تمام اجناس، پھلوں، سبزیوں اور گریوں کو خوراک کا حصہ بنائیں۔

خمیروالی غذائیں

اگر آپ کو ایسی غذائیں پسند ہیں جن میں خمیر موجود ہوتا ہے تو آپ خوش قسمت ہیں کیونکہ یہ غذائیں آنتوں کی صحت کے لیے نہایت مفید تصور کی جاتی ہیں۔

ذہنی تناؤ سے دو رہیں

آپ کی ذہنی صحت کا براہ راست تعلق آپ کے معدے سے ہے اس لئے تناؤ سے دور رہیں یہ آپ  کے نظام انہضام پربرے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ورزش کریں

ورزش کی افادیت سے کون واقف نہیں تاہم یہ آنتوں کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے یہ آنتوں میں  موجود صحت بیکٹریا کو بڑھانے میں مددفراہم کرتی ہے۔

بھرپور نیند لیں

نیند کی کمی نظام انہضام کے ساتھ مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے اس لئے رات میں پرسکون نیند کو یقینی بنائیں۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں

آپ جتنا زیادہ پانی لیں گے اتناہی آپ صحت مند رہے گے یہ آپ کے میٹابولزم کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے غذا کو فوری ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔