Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی اور حیدرآبادمیں 15 جنوری کو الیکشن نہیں ہونگے، شرجیل انعام میمن

سندھ کابینہ کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔

 

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں اتحادیوں کے مطابات کو سنجیدہ لیا جائے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال

انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی اورحیدرآباد میں 15 جنوری کو الیکشن نہیں ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی فاروق ستار کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ساتھ لیکر چلینگے اور ان کو بتایا کہ سندھ کابینہ نے کراچی حیدراباد کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا  ہے۔

 

اس فیصلے پر ایم کیو ایم وفد نے سندھ حکومت بالخصوص بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے وعدہ کیا وہ پورا کیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو احتجاج کی کال واپس لینے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، تمام دھڑوں کے انضمام کے بعد ایم کیو ایم کا اعلان

متعلقہ خبریں