صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گورنرسندھ کامران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے خیریت دریافت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گورنر سندھ کی طبعیت ناساز ہوگئی تھی جس پر وہ گورنر ہاؤس میں ہی زیرِعلاج رہے۔
صدرِ مملکت نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور احتیاط کریں ،آپ کی جلد صحت یابی کے لئے میں دعا گو ہوں ، جس پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرا احوال دریافت کرنے پر میں آپ کا مشکور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبعیت ناساز، گورنر ہاؤس میں زیر علاج



















