رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کتنا مہنگا ہوا، رپورٹ جاری کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1.01 روپے مہنگا ہوکر 228.15 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی
ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت 227.14 روپے ریکارڈ کی گئی تھی تاہم ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 228.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 238.50 روپے کا ہوگیا ہے۔



















