ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 87 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 580 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار 580 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 2100 روپے اور 1800 روپے 41 پیسے پر مستحکم رہی۔



















