Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کو انعقاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اسکی مخالف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے جبکہ بعض شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ یہ پہلے اعتماد کا ووٹ لیں، پھر اسمبلیاں توڑیں اور میدان میں آئیں، رانا ثناء اللہ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تصادم اور امن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اور حیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن سے متعلقہ دیگر فریقین کومعاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضا کو ڈی فیوز کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔

متعلقہ خبریں