وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای نے ایم کیو ایم سے درخواست کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ایم کیو ایم سیاسی میدان خالی نہ چھوڑے، ان درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں، اس کا بائیکاٹ نہ کرے ، امید ہے ایم کیوایم الیکشن میں حصّہ لے گی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات ہوں تاکہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں کام کریں، ایم کیو ایم ایک پرانی جماعت ہے اُسے سیاسی میدان میں اترنا چاہیے، اس وقت ہمارا فوکس انتخابات ہر ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان سے رابطے میں ہے، چاہتے ہیں کل سب اپنے لوگوں کو نکالیں، جو بھی الیکشن میں کامیاب ہوا پیپلزپارٹی ملکر کام کرے گی، چاہتے ہیں کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں ہمارا اتحاد قائم نہ ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کریں اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کریں۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان خدمت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی سوچ رہے ہیں۔



















