Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب جنرل الیکشن ہوں گے اور پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی لحاظ سے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی عمران خان کی مدد کی ہے کہ گھر والوں کو بھی علم نہیں ہوسکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان جیسا لیڈر نہیں ملے گا، چودھری پرویز الٰہی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ صحت وتندرستی دے، ہر وقت عوام کی خدمت اور دین کے بارے میں سوچتے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ عمران خان ایماندار اور نیک ہیں ان جیسا لیڈر کوئی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں