Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان

اسپیکر محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر محمد سبطین خان سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل کورآڈینیٹرز کی اسمبلی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا۔

 انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے جبکہ اراکین نے کروڑوں کی آفرز اور دھمکیوں کو بھی بالائے طاق رکھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ پنجاب سے سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسپیکر محمد سبطین خان نے مزید کہا کہ ملک میں جاری بحرانوں کا حل فریش الیکشن اور مضبوط حکومت ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی پنجاب کا گڑھ ہے، سبطین خان

ملاقات میں میاں محمود الرشید، سردار حسنین بہادر، سید علی عباس شاہ چیف ویپ، چوہدری اخلاق، انصر مجید، فرخ مانیکا، خیال کاسترو، چودھری سمیع اللّٰہ اور ڈاکٹر اختر ملک بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں