Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کے 200 ارب روپے ڈوب گئے

سیاسی عدم استحکام ، ملکی معیشت کی بدترین صورتحال اور مانیٹری پالیسی شرح سود میں ممکنہ اضافے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی سال بعد شدید مندی رونما ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 27 جولائی 2020ء کی کم ترین سطح پر آگیا ہے اور 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح برقرار نا رکھ سکا جب کہ مجموعی طور پر 2460 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب 83 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 99 ارب 30 کروڑ 72 لاکھ 32 ہزار 503 روپے ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1378.54 پوائنٹس کی کمی سے 38342.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور  کے ایس ای 30 انڈیکس 565.61 پوائنٹس کی کمی سے 14080.47 کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 3132.34پوائنٹس کی کمی سے 64821.48 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 616.14پوائنٹس کی کمی سے 18813.53 پر بند ہوا۔