Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر کا موسم شدید سرد ،کراچی کی سردی میں عارضی کمی،نئی لہر متوقع

محکمہِ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موسم شدید سرد رہے گا اور بیشتر علاقوں میں برفباری اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ اس کے برعکس کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں سائبرین ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا ہے جس سےسردی کی شدت میں کمی ہوگئ ہے۔

 محکمہِ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج سے کراچی میں سردی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ شہرمیں سائبرین ہواؤں کا تھم جانا ہے تاہم 23 جنوری سے ایک اور سردی کی لہرآنےکا امکان ہے۔

اس وقت شمال مشرقی سمت سے8 سے12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چلنے والی ہواؤں میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہِ موسمیات نے بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہرکیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع سمیت پنجاب، سندھ،مری،گلیات میں موسم شدید سرد رہے گا۔

علاوہ ازیں بلوچستان کوئٹہ، مستونگ، ژوب، بارکھان، زیارت،چمن، پشین، سبی، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ،مسلم باغ ، قلات، خضدار،تربت،چاغی،خاران، واشک،پنجگور، کیچ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت

کالام میں منفی 17،لیہ میں منفی 15، استور میں منفی12،اسکردو میں منفی 9، زیارت، بگروٹ اور مالم جبہ میں منفی7،مستونگ،دیر، پارہ چنار، راولاکوٹ اور قلات میں منفی 6، کوئٹہ اور پشین میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہِ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے اور زیارت قلعہ سیف اللہ اور کان مہترزئی میں برفباری ہونے سے  موسم  تاحال سرد ہے۔

زیارت  میں برفباری کے نئے سلسلے کی زبردست انٹری

زیارت کے ملحقہ علاقوں میں بھی صبح سے برفباری کا پرزور سلسلہ جاری ہے اور شہر میں اب تک 6 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہےگا جس کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم بنادیا  گیا ہے جبکہ وادی زیارت شدید برف باری ہونے سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں