Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مستحکم لیڈرشپ کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مستحکم لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش  کی گئی جس سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت درہم برہم ہوگئی ہے، آج پاکستان میں روپے کی قیمت گرگئی ہے اور آج پاکستان میں دہشتگردی بھی واپس آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش سنگین مسائل کی بنیادی وجہ 9 ماہ پہلے منتخب حکومت کے خلاف ان سیاسی جماعتوں کی سازش ہے، جنہوں نے اسٹبلشمنٹ کی کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے  مزید کہا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مستحکم لیڈرشپ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں