Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو: پورکوپائن نے اپنے بچے کو کیسے چیتے سے بچایا؟

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور لیکن بعض اوقات کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو خوفزدہ یا پھرجذباتی کردیتی ہیں۔

یہ سچ ہے ماں کی ممتا کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ انسان تو انسان جانوروں میں بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ایسا ہی نظارہ کچھ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہیں۔

ماں چاہئے کسی انسان کی ہو یا کسی بے زبان جانور ، چَرند و پَرند کی ہو، اس کی اولین ترجیح اس کے بچوں کی جان کی حفاظت ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ہرن کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پورکوپائن کا بچہ بیچ سڑک پر ہے اور وہیں ایک چیتا بھی ہے جو مستقل اس پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ لاکھ چیتے کی کوششوں کے  باوجود پورکوپائن نے اپنے بچے کے ارد گرد ایسا دائرہ بنایا ہوا ہے کے چیتا اس پر حملہ کرنے میں ہر بار ناکام ہو رہا ہے۔

ویڈیو کے اختتام میں ہرن کو اپنے بچے کو جھاڑیوں میں محفوظ مقام پر بھی لیتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی ماں کی ممتا پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/718540/

اس سے قبل بھی ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ اپنے انڈوں کی حفاظت کے لئے پرندوں کی ماں چلتے ہوئے ٹریکٹر کے سامنے آ جاتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افشار نامی صارف نے ایک ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا تھا جس میں ایک ماں اپنی جان پر اپنے بچوں کی حفاظت کو فوقیت دیتی ہے۔

واضح رہے کہ  سوشل میڈیا صارفین پرندے کی دلیری اور ڈرائیور کی مہارت کو داد دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ واقعی ماں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں