Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گستاخانہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گستاخانہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گستاخانہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، قرآن کریم کی بےحرمتی کا واقعہ بدترین اور انتہائی دل آزاری والا فعل ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعے کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں الہامی کتاب کی بےحرمتی کے واقعے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناونے فعل کی مذمت

آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں

ان کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں ایسا واقعہ ہر گز برداشت نہیں، کیا اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کر کے ہی آزادی اظہار کے تقاضے پورے ہوتے ہیں، سویڈن میں اس اقدام سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، کوئی بھی مسلمان قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔

متعلقہ خبریں