Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکارہ کی کرکٹر سے شادی، تصاویر وائرل

معروف اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور اب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی سنگیت کی تصاویر لیک ہو گئیں

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ہی بہت پیارے لگ رہے ہیں، ایک تصویر میں اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول پھیرے لے رہے ہیں۔

Image

ایک تصویر میں کے ایل راہول اپنی اہلیہ اتھیا شیٹی کے ہاتھ پر بوسہ دے رہے ہیں۔

Image

   واضح رہے کہ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریب سنیل شیٹی کے کھنڈالا کے بنگلے میں ہوئی تھی جس میں دونوں کے خاندانوں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سنیل شیٹی کو بیٹی اتھیا شیٹی کی کے ایل راہول کے ساتھ شادی پر مبارکباد دی ہے۔

  اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’میرے پیارے دوستوں، سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی اتھیا سیٹی کی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی پر بہت مبارک ہو‘۔

انہوں نے سنیل شیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پر مسرت موقع پر آپ کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں‘۔