Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلائی اوور سے نوٹوں کی بارش، ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی

بھارت کے شہر بنگلورو کے کے آر مارکیٹ فلائی اوور سے ایک شخص کی طرف سے 10 روپے کے نوٹ پھینکنے کا ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے۔

اس واقعے کی کئی ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آ چکی ہیں اور اب وائرل ہو رہی ہیں۔

نامعلوم شخص نے یہ نوٹ کے آر مارکیٹ سگنل کے قریب فلائی اوور سے پھینکے۔

نوٹ گرتے دیکھ کر کچھ لوگوں نے نوٹوں کو لوٹنا شروع کر دیا، جب تک پولس اہلکار فلائی اوور پر چڑھے تو وہ شخص بھاگ گیا۔

ویڈیوز میں اس شخص کو دیکھ سکتے ہیں جو ایک سوٹ میں ملبوس ہے اور اس کے گلے میں دیوار کی گھڑی لٹکی ہوئی ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک تھیلا تھا جس میں سے اس نے نوٹ نکال کر ہوا میں پھینکے۔

اسے سڑک پار کرتے ہوئے اور فلائی اوور کے دونوں طرف سے نوٹ پھینکتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اس شخص نے 10 روپے کے نوٹوں کو ہوا میں پھینک دیا۔

واقعے کے وقت وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ اس نے تقریباً 3000 روپے کے نوٹ پھینکے۔ موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس شخص نے کہا کہ اس نے یہ کام فلم کی شوٹنگ کے لیے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں