Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فانوس نما بالیاں جنہیں دیکھ کر آپ کا بھی پہننے کا دل کرے گا

دنیا بھر میں دن بدن فیشن کے نت نئے ٹرینڈز اپنائے جاتے ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو انتہائی منفرد ہوتے ہیں۔

حال ہی میں نیویارک شہر کی رہائشی ڈیانا کلڈرسیکو نے کانوں کی بالیاں بنائی ہیں جو فانوس نما اور حقیقتاً فانوس کی طرح ہی روشن ہوتی ہیں، ان میں سے ایک عجیب سی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

   ڈیانا کلڈرسیکو ایک باصلاحیت ٹیکنیکل ڈیزائنر اور فیشن پر مبنی تصاویر اور خاکے بناتی ہیں۔

ڈیانا نے یہ حیرت انگیز دھاتی زیور پیتل، اسٹرلنگ سلور، 14 قیراط سونا اور گلاس کرسٹل سے تخلیق کیا ہے اور اس میں ایک جادوئی تاثر پیدا کرنے کے لیے روشنی خارج کرنے والی لیڈ کا استعمال کیا ہے جسے ایک چھوٹی سی بیٹری سے توانائی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بیٹری ایئر رنگز پہننے والی خاتون کے کانوں کے پیچھے چھپی ہوتی ہے، بالیوں کی اس وقت قیمت 128 سے 158 امریکی ڈالر فی جوڑی ہے۔

اس سے علاوہ ڈیانا کلڈرسیکو کی جانب سے ان بالیوں کی ایک سال کی وارنٹی بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں