Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے  چوتھے روز ریکارڈ اضافہ ہو ہے جس کے بعد ڈالر ملکی  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24 روپے 54 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: امپورٹرز کا احتجاج رنگ لے آیا، اسٹیٹ بینک نے بڑا فیصلہ کرلیا

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 230.89 سے بڑھ کر 255.43 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 9.61 فیصد کمی ہوئی ہے۔