مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتیں ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 1.11 فیصد اضافے سے 97.70 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 1.33 فیصد بڑھ کر 92.70 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب قدرتی گیس کی قیمت بھی 0.10 فیصد اضافے سے 2.978 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

















