Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تصویر کو دیکھیں اور بتائیں اس چہرے میں کیا خاص بات ہے؟

کیا آپ اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتاسکتے ہیں کہ اس چہرے میں کیا خاص بات ہے؟

اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

درحقیقت اوپر موجود تصویر حقیقی چہرہ نہیں بلکہ اسے آرٹی فیشل (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور ایسی کوئی شخصیت دنیا میں موجود نہیں۔

ایک حالیہ تحقیق میں دریافت ہوا کہ بیشتر افراد مصنوعی اور حقیقی چہروں میں فرق کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے مصنوعی چہرے حقیقی افراد کے چہروں کے مقابلے میں زیادہ مستند محسوس ہوتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کا استعمال اب عام ہورہا ہے / فوٹو بشکریہ thispersondoesnotexist

تحقیق میں ایک دلچسپ بات یہ بتائی گئی کہ جو مصنوعی چہرے کم پرکشش ہوتے ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے زیادہ حقیقی سمجھا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مصنوعی چہرے اس لیے حقیقی لگتے ہیں کیونکہ یہ ہماری ذہنی سوچ سے مماثلت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان چہروں پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں جن کو وہ حقیقی سمجھتے ہیں مگر جب انہیں حقیقت کا علم ہوتا ہے تو پھر لوگوں پر سے ان کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے چاہے چہرے حقیقی ہو یا نہیں۔

اس طرح کے چہروں کے حقیقی یا مصنوعی ہونے کا فرق کرنا بہت مشکل ہوتا ہے / فوٹو بشکریہ thispersondoesnotexist

تحقیق کے مطابق اس طرح کی ٹیکنالوجی اس لیے بھی زیادہ مقبول ہورہی ہے کیونکہ لوگ اپنا زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں، جہاں ان چہروں کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگر ہم آن لائن تجربات کے حقیقی ہونے پر خود سے سوال کریں تو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد مل سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگ ڈیجیٹل چہروں کے حوالے سے ناقدانہ سوچ کو اپنائیں، اس کے لیے وہ ریورس امیج سرچ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

کمپیوٹر سسٹم کا تیار کردہ ایک اور چہرہ / فوٹو بشکریہ thispersondoesnotexist

اب محققین کی جانب سے ایسے الگورتھمز کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا جو مصنوعی چہروں کو شناخت کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان الگورتھمز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا حصہ بنانے سے لوگوں کے لیے اصلی اور مصنوعی چہروں کے درمیان فرق کرنا آسان ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں