Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی ریکارڈ توڑ اڑان جاری، آج بھی بڑا اضافہ

ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑا اضافہ ہو اہے جس کے بعد ڈالر ملکی  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 255.43 سے بڑھ کر 262.60 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 2.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 31 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا  ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے  230.89 سے بڑھ کر 255.43 روپے  ہوگئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ  ڈالر 7 روپے  کے اضافے سے  265 روپے پر فروخت ہوا۔ دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 4 ہزار ارب روپے  تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔