Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے

ملک بھر میں سونے کی قیمت  میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 7000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 2 ہزار 500روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 7000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا  6 ڈالرز کمی سے 1936ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

چاندی فی تولہ 50 روپے اضافے سے 2200 روپے ہوگئی۔