Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شعیب ملک کا اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام

شعیب ملک نے اپنی اہلیہ  ثانیہ مرزا کی  ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں شعیب ملک نے  اپنی اہلیہ کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ    کھیل کے میدان میں خواتین کے لیے  ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائر

 شعیب ملک نے مزید لکھا کہ آپ بہت لوگوں کے لیے ایک انسپیریشن ہیں، آپ اسی طرح مضبوط رہیں، ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارکباد۔

گزشتہ روز  آسٹریلین  اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست کے بعدمیچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں، شعیب ملک نے سوال کا جواب دیدیا

واضح رہے کہ یہ ان کا آخری گرینڈ سلیم ایونٹ تھا۔  ثانیہ مرزا کیریئر کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ فروری میں دبئی میں کھیلیں گی۔

متعلقہ خبریں